حکومت کی شہباز شریف کو باہر جانےکی اجازت کےفیصلےکیخلاف اپیل کی جلد سماعت کی استدعا

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ کیس پر جلد سماعت نہ ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا، انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے7 مئی کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ شہباز شریف کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے ۔

[pullquote]شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت 19 مئی کو ہوگی[/pullquote]

لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت 19 مئی کو ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے آج شہبازشریف کی درخواست پر رجسٹرارآفس کااعتراض ختم کیا تھا جس کے بعد اسے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے گزشتہ روز درخواست پر اعتراض لگادیا تھا۔ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے دلائل دیے کہ عدالت کا اختیارہے توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے سزا دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اپنا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

بعد ازاں شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت،عدالتی احکامات پرعمل درآمدکی درخواست کی تھی جس پر سماعت اب 19 مئی کو ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے