دنیا کے معمر ترین جوڑے نے اپنی شادی کی 90 ویں سالگرہ منائی

یوں تو کئی لوگ ایک صدی تک جیتے ہیں لیکن ان میں ایسے بہت ہی کم ہوتے ہیں جو اپنے جیون ساتھی کے ساتھ زندگی کی سینچری مکمل کرلیں مگر بریڈ فورڈ میں ایک ایسا جوڑا موجود ہے جو گزشتہ 90 سال سے زندگی کے خوشیوں اور غموں کو ساتھ ساتھ بانٹ رہا ہے اور خوشگوار زندگی سے لطف اٹھا رہا ہے۔

بریڈ فورڈ کے رہائشی 110 سالہ کرم چاند اور ان کی اہلیہ 103 سالہ کرتاری چاند نے اپنی شادی کی 90 ویں سالگرہ منا کر دنیا کو پیغام دیا ہے کہ حالات کتنے ہی مشکل ہوں اور اختلافات کتنے ہی سنجیدہ ہوں لیکن صبر و تحمل اور ایک دوسرے سے محبت کا جذبہ رکھ کر رفاقت کو طویل کیا جا سکتا ہے۔ 11 دسمبر 1925 کو بھارت میں سکھ فیملی کی ایک سادہ تقریب میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا جب کہ اس وقت تاج برطانیہ کا سورج یہاں طلوع ہوتا تھا لیکن یہ جوڑا 1965 میں بریڈ فورڈ منتقل ہوگیا اور اس وقت ان کے 8 بچے، 27 پوتے پوتیاں اور 23 پڑ پوتے اور پڑ پوتیاں ہیں، وہ اس وقت اپنے سب سے چھوٹے بیٹے پال کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ پال کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کا نوے سال تک ایک ساتھ رہنا ایک بہت بڑی ہمت اور کامیابی کی بات ہے اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسے کوئی نام دیا جائے جب کہ وہ اپنے پورے خاندان کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت ان کے والدین اتنی عمر کے باوجود بہترین زندگی گزار رہیں ہیں۔

نومبر میں اس معمر ترین جوڑے کی سالگرہ تھی اور اسی روز ان کے اعزاز میں اور ان کی رفاقت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاپنگ سینٹر کا افتتاح بھی ان سے کرایا گیا جس میں آبادی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور انہیں ایک سیلیبریٹیز میں بدل دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ محبت کا رشتہ ہے جو انہیں اتنے طویل عرصے بعد بھی جدا نہ کرسکا اور وہ ایک مثالی زندگی گزارنے میں کامیاب ہوسکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے