اسماعیلی برادری کو مبارک باد!

ماں دھرتی گلگت بلتستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے اسماعیلی بھائیوں ، بہنوں اور دوستوں کو ان کے مذہبی پیشوا ، سرآغاخان کا 79 واں جنم دن مبارک ہو ! ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے اپ کے امام کا سایہ اپ کے سروں پر دیر تک قائم رکھے ، اور ہم سب کو ایک دوسروں کے جذبات کا احترام اور مل جل کر رہنے کی توفیق عطا فرمائے ، وہی اللہ تعالی ہی ہم سب کا مالک ، خالق ، زندگی ،موت دینے والااور دلوں میں محبتیں ڈالنے والا ہے ،

agakhan78-097

اس میں دو رائے نہیں کہ اھل سنت ہونے کے ناطے مجھے اسماعیلی برادری کے کئی عقائد ونظریات سے اتفاق نہیں ، اور یقیننا یہی رائے وہ ہمارے بارے میں بھی رکھتے ہوں گے، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگزہرگز نہیں ، کہ عقیدہ یا نقطہ نظر کے اختلاف کی وجہ سے آپس میں اتنی دوریاں پیدا کی جائیں کہ پھر یہ نوبت دلیل اور استدلال کے بجائے گولی اور گالی تک پہنچ جائے حالانکہ :

زندگی پہلے ہی کم ھے محبتوں کیلئے
وقت کہاں سےلاتےہیں لوگ نفرتوں کیلئے.

aga-khan-in-regalia

توآئیے اس موقعہ پر عہد کرتے ہیں کہ ایک دوسرے سے ،عقیدہ ، فکر ،رائے اور نظریات کا اختلاف رکھنے کے باوجود انسانیت اور وطن جو ہم سب کا مشترک اثاثہ ہیں ، کے احترام وحفاظت کے سلسلہ میں آپس میں پیار ومحبت سے رہیں گے ، اور ایک دوسرے کے جذبات سے نہیں کھیلیں گے ، دل آزاری ، تعصب ، سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف انسانی بنیادوں پر سوچیں گے! کیونکہ یہ دھرتی ہماری تاریخ بھی ہے اور دفن ہونے کی جگہ بھی ، یہ سلامت رہے تو سنی ،بھی رہے گا ، اسماعیلی بھی اور شیعہ بھی ، اور خدانخواستہ یہ سائبان اگر ہمارے سروں چھن گیا تو پھر ہم سنی ، شیعہ یا اسماعیلی بعد میں کہلائیں گے ، پہلے ہماری شناخت ہوگی ، پناہ گزین ، ریفیو جیز، بے گھر اور بے عنوان لوگ!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے