سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار13 نشستوں پر خواتین کامیاب

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے اور اس میں بحیثت امیدوار حصہ لینے کی اجازت دی گئی جس کے بعد 13 خواتین نے کونسلر کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ہفتے کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار 13 خواتین امیدواروں نے میونسپل کونسل کی نشستیں جیت کر تاریخ رقم کردی، بلدیاتی نشستوں پر کامیاب ہونے والی سعودی خواتین نے تبوک، مکہ، قاطف اور جدہ سمیت دیگر شہروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

سعودی عرب میں 2100 میونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے 978 خواتین اور 5 ہزار 938 خواتین امیدوارمد مقابل تھیں۔ سعودی عرب میں طویل عرصے بعد ہونے والے انتخابات میں پہلی مرتبہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا جب کہ میونسپل کونسل کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لئے خواتین رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 30 ہزار جب کہ مرد ووٹروں کی تعداد 13 لاکھ 50 ہزار تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں ہونے والے یہ پہلے بلدیاتی انتخابات تھے جس میں خواتین کو نہ صرف ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا بلکہ انہیں انتخاب لڑنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے