زیادہ سونا موت کا سبب بن سکتا ہے:ماہرین

اگرچہ نیند متوازن زندگی کے لیے بہت ضروری ہے لیکن اس کی ذیادتی قبل از وقت موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی عادات اور روزمرہ معمولات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایک صحت مند انسان کے لئے 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹوں کی نیند کافی ہوتی ہے لیکن روزانہ 9 گھنٹے یا اس سے زائد نیند لینا ایسا ہی ہے جیسے شراب اور سگریٹ نوشی سے صحت کو برباد کیا جائے۔ زیادہ نیند لینے والے افراد عمر کے مخصوص حصے میں کئی امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ دیر تک بیٹھے رہنے اور ورزش نہ کرنے سے یہ خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے اور اگر ان عادات کو ترک نہ کیا جائے تو قبل ازوقت موت کے خطرے میں چار گنا تک اضافہ ہوجاتا ہے ۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹر میلوڈی ڈنگ کا کہنا ہے کہ کینسر، ذیابیطس، فالج اور امراضِ قلب دنیا میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات ہیں لیکن اگر ہم اپنا طرز زندگی تبدیل کریں تو ان امراض سے بچاجاسکتا ہے۔ ہفتے میں کم ازکم پانچ مرتبہ 30 منٹ تک واک، مناسب نیند اور خوراک سے زندگی کو خوشگوار اور طویل کیا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے