اگراچھی آفرز ہوتیں تو ’ہیٹ سٹوری تھری ‘نہ کر تی:ڈیزی شاہ

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ اگرمجھے اچھی آفرز ہوتیں تو ’ہیٹ سٹوری تھری ‘میں کام نہ کر تی ۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطا بق اداکارہ ڈیزی شاہ نے فلم’ہیٹ سٹوری تھری‘میں بولڈ کردار ادا کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اچھے کام کی آفر ز نہ ہونے کے باعث یہ رول کرنا پڑا ۔ سلمان خان کی فلم ’جے ہو ‘سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھے ’جے ہو ‘کے بعد اچھی آفرز مل جاتیں تو ’ہیٹ سٹوری تھری ‘نہیں کرنی تھی ، میں نے ناامید ہونے کے بعد یہ فلم کی ۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہیٹ سٹوری تھری ‘نے مجھے سخت محنت کرنے کی جانب دھکیلا ہے ، تاہم ایسی صورت میں جب کام نہیں مل رہا تھا تو ’ہیٹ سٹوری تھری‘کرنا بہتر فیصلہ تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہیٹ سٹوری تھری ‘کر لینے کے بعد اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اگر مجھے ’جے ہو ‘کے بعد بھی اچھی آفرز ملتی تو مجھے ’ہیٹ سٹوری تھری ‘فلم کو کرناچاہیے تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے