چوتھی لہر کا خطرہ، وزیر صحت سندھ کا کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر صوبے کے تمام اضلاع میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسین صورتحال پراجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع میں پولیو کوریج کو ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی۔

کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ڈاکٹر عذرا نے ہدایت کی کہ کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے لہٰذا ڈیلٹا ویرینٹ (کورونا کی بھارتی قسم) کے پیش نظر ویکسین کا دائرہ بڑھایاجائے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ انڈسٹریزلاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے ورکرز کی ویکسی نیشن کرائیں جبکہ عملے کی ویکسین کرانے والی فیکٹریز کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے