بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی، معاشی ترقی کے اشاریے بھی جھوٹے ہیں: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپوزیشن کو کرنی ہے، حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو حکومت کون چلائے گا، یہ چاہتے تھے اپوزیشن کو موقع نہ ملے اور بجٹ عوام کے سامنے نہ آئے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خبردار کسی نے ناجائز حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر بجٹ کتاب پھینکی گئی، اسپیکر صاحب آپ کو نیا پاکستان مبارک ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پورا کا پورا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، عوام کو پتہ ہے 4 فیصد گروتھ جھوٹ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں، آج تک نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا، جب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیں گے تب تک ہر بجٹ غیر آئینی ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکومت کی منہگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں، عوام کو معلوم ہے کہ عمران کے معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں، پاکستان میں منہگائی بھارت اور بنگلادیش سے زیادہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں بھی مہنگائی تھی، دہشت گردی تھی، ہمارے دور میں سیلاب بھی آئے لیکن ہم نے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا، پاکستان پیپلزپارٹی نے منہگائی کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کی، آپ احساس پروگرام لائے لیکن آپ کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے