آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے : حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے دباؤ ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں خوردنی اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایران کے بین الاقوامی منڈی میں آنے سے امید ہےکہ تیل کی قیمتیں کم رہیں گی، اگر عوام پر زیادہ بوجھ پڑا تو ہم پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کم کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف بجلی کے نرخ بڑھانے پر اصرار کررہا ہے لیکن ابھی تک ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے