فیس بک کی جانب سے ’’پروفیشنل ورژن‘‘ متعارف کرانے کا اعلان

فیس بک کی جاننب سے ’’پروفیشنل ورژن‘‘ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جسے اگلے چند ماہ میں ریلیز کردیا جائے گا جس میں 95 فیصد فیچرز فیس بک سے مشابہت رکھتے ہیں جب کہ اس میں کام کرنے کی جگہ پر تعاون اور رابطے پر خاص زور دیا گیا ہے تاکہ آفس میں کمپیوٹر کے ذریعے افراد باہمی طور پر کام کرسکیں۔

فیس بک کے اس ورژن میں فیڈز، لائکس اور چیٹ کی سروس بھی ویسی ہی ہوگی لیکن پروفائلز کو خاص رکھا گیا ہے تاہم فیس بک نے کام کی جگہ کے فیس بک کے لیے نئے سیکیورٹی ٹولز تیار کیے ہیں اور آفس میں موجود افراد اپنے عام پروفائلز کی جگہ ’’پرفیشنلز یا پیشہ ورانہ پروفائلز‘‘ استعمال کرسکیں گے جب کہ پروفیشنل فیس بک پر ’’کینڈی کرش‘‘ گیم نہیں کھیلا جاسکے گا۔

اس کی بی ٹا سروس کا آغاز جنوری 2016 سے ہورہا ہے لیکن اس کا پروفائل بنانے کے لیے دعوت ( انویٹیشن) کی ضرورت ہوگی اور افراد کی بجائے کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ فیس بک ترجمان کے مطابق کمپنیوں اور دفاتر کو ’’پریمیئم‘‘ سروس فراہم کی جائے گی جس کے لیے ماہانہ چند ڈالر وصول کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کی 300 بڑی کمپنیاں آفیشلی فیس بک کو کاروبار اور روابط کے لیے آفس میں استعمال کررہی ہیں جب کہ ایک ادارے نے اپنے 13 ہزار ملازمین کے لیے فیس بک کا پروفیشنل اکاؤنٹ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے