ٹوئٹر کا اپنے صارفین کو انتباہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کے بعد ریاستی اسپانسر ہیکنگ کے حوالے سے پہلی بار انتباہ جاری کیا ہے۔

یہ سیکیورٹی الرٹ غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے ہیکنگ سرگرمیوں میں اضافے کے خدشات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

دیگر ویب سائٹس جیسے گوگل اور فیس بک کی جانب سے پہلے ہی ایسے انتباہی نظام کام کررہے ہیں جو صارفین کو ریاستی اسپانسر ہیکرز کے بارے میں الرٹ کرنے کا کام کرتے ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس حوالے سے ایسے صارفین کو ایک انتباہی ای میل بھیجی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ ہیکرز ان کے فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور آئی پی ایڈریسز کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ریاستی اسپانسر ہیکرز کے پاس وسائل بہت زیادہ ہوتے ہیں اور اکثر سائبر حملوں کو مختلف قسم کی معلومات کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم ٹوئٹر کی بیشتر پوسٹس چونکہ پبلک ہوتی ہے اس لیے خیال ہے کہ ہیکرز اس کے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے حصول میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہوں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے سیکیورٹی محققین، رضاکاروں یا صحافیوں کو اس حوالے سے نوٹس بھیجے گئے جنھوں نے ٹوئٹر پر اس پر ردعمل ظاہر کیا۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اکاﺅنٹس کا ایک چھوٹا گروپ متاثر ہوا ہے اور وہ اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے