مبشر لقمان کا ریحام خان کوقانونی نوٹس بھجوانے ،جوابی پروگرام کرنے کا اعلان

ریحام خان کی طرف سے اپنے پروگرام میں کلپ چلائے جانے کے بعد سینئر صحافی مبشر لقمان نے قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا اور کہاکہ آپ باقاعدگی سے جھوٹ بولتی جارہی ہیں ، اب آپ کو جواب دوں گا اوریہ بھی بتاﺅں گاکہ آپ نے جھوٹ کیوں بولا۔

اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشرلقمان نے کہاکہ ریحام خان بڑی گرجیں ، برسیں لیکن حسب عادت جھوٹ ہی بولا،ویب سائٹ پر موجود انٹرویو میں ریحام خان نے کہاکہ عمران خان پر ہاتھ اٹھاسکتی ہیں تو نیوٹی وی کے ملازمین کی کیا حیثیت ہے ، وہ اپنے پروگرام میں ٹی وی ملازمین پر برس پڑیں اور اُن کی ماں بہن ایک کی لیکن جوکچھ ریحام خان نے کہاکہ وہ اُنہی کی زبان سے اچھالگتاہے ۔

مبشرلقمان نے ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے لئے دو اطلاعات ہیں،آپ کے مسلسل جھوٹ بولنے پر قانونی نوٹس بھجوارہاہوں ، پہلے ہی تیار تھا لیکن عمران خان کی اہلیہ ہونے کے ناطے نہیں بھجوایا، اب عمران خان سے علیحدگی کے بعد آپ پہلے بولیں تو میں نوٹس بھجوارہاہوں ۔مبشر لقمان نے یہ بھی واضح کیاکہ آپ نے جو پروگرام کیا ،اس کا میں جواب بھی دوں گا اور آپ کو بتاﺅں گا کہ کیوں جھوٹ بولا اور باقاعدگی سے آپ جھوٹ بول رہی ہیں، یہ بھی بتاﺅں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے