ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جیو ٹی وی کی صدارت سے مستعفیٰ

IMG_20151216_082525 ڈاکٹر عامر لیاقت جیو ٹی وی کی صدارت سے مستعفی ہوگئے.

شہدائے پشاور کی تضحیک پر ڈاکٹر عامر لیاقت جیو ٹی وی کی صدارت سے مستعفی ہوگئے.

آرمی پبلک اسکول کی یونیفارم پہن کر تفریحی اور بھارتی خبریں پڑھنا شہداء کے خون سے مذاق اور قوم کے جذبات مجروح کرنا ہے

کیا آرمی پبلک اسکول کا یونی فارم پہن کر بھارتی فلمی خبریں نہیں پڑھی جائیں گی؟، جو کہ سانحہ پشاور کا اصل ذمہ دار ہے

ایسے ادارے کا صدر نہیں رہ سکتا جہاں حق بات نہیں سنی جاتی ہو۔ ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور حق کہتا رہوں گا.

معصوم پھولوں کی شہادت کی سوچ سے آنکھیں اشک بار ہیں، ٹیوٹر پروفائل سے پریزیڈنٹ جیو ٹی وی کا عہدہ ہٹا دیا گیا۔ جیو انٹرٹینمنٹ کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شہدائے پشاور کی تضحیک پر جیو ٹی وی کی صدارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے سماجی ابلاغ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ میں پروگرام ایک میزبان کی حیثیت سے جاری رکھوں گا،لائوڈ اسپیکر بھی کالم نگار کی حیثیت سے لکھتا رہوں گا۔

معصوم شہداء کی ماؤں سے معافی کا طلب گار ہوں جن کے غم آج جیو نیوز دیکھ تازہ ہوگئے۔ نیوز کاسٹرزکو یونی فارم پہن کرمذاق بنانے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے مقابلے کا پیغام پہنچانا چاہیے ۔

اس صورت حال پر سخت دل گرفتہ ہوں کہ یہ سب کچھ میرے چینل پر ہوا جس کے انٹرٹینمنٹ چینل کا میں صدر ہوں۔

جیو نیوز کے نیوز کاسٹرز کے اس شرمناک عمل پر سخت تشویش لاحق اور افسردگی ہے کہ آرمی پبلک اسکول کی یونی فارم پہن کر خبریں نشر کی جارہی ہیں۔ یہ شرمناک فعل شہدائے پشاور سے کسی طور یکجہتی نہیں، بلکہ جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ یہ صرف نگاہ شہداء کی ماؤں کے غم میں اضافے کا باعث ہے جنہوں نے اپنے معصوم لخت جگر قربان کردیے۔ ۱۶ دسمبر مزدوروں، خواتین، کینسر یا ایڈز کا عالمی دن نہیں کہ جسے اس طرح منایا جائے۔

میں نے انتہائی افسردگی کے عالم میں ادارے کے اعلیٰ عہدیداران سے احتجاج کیا مگر کسی نے بھی جواب کی زحمت نہیں کی، میرے لیے یہ رویہ بھی ناقابل فہم ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے