سانحہ آرمی پبلک اسکول کوایک سال بیت گیا؛ مرکزی تقریب میں سول وعسکری قیادت شریک

آرمی پبلک اسکول پر حملے کو ایک برس بیت گیا تاہم دہشت گردوں کی معصوم طالبعلموں کے ساتھ کھیلی گئی خون کی ہولی کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقاریب اور پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں جب کہ مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں جاری ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور وفاقی و صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہیں۔ اس کے علاوہ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور گونر و وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی تقریب میں شہید ہیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد اے پی ایس پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سانحہ 16 دسمبر میں شہید ہونے والے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی پہلی برسی پر ملک کے چاروں صوبوں نے تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ پنجاب یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

دوسری جانب شہدائے اے پی ایس کی پہلی برسی کے موقع پر وکلا برادری نے ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم سیاہ کا اعلان پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے جب کہ اس موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کی یاد میں تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 16 اکتوبر کو ہی آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے بے دردی سے 132 معصوم بچوں سمیت 144 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے