”زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری“ یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری

محکمہ ڈاک نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بڑے کام کرنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں جو ایک پرانی روایت ہے۔

محکمہ ڈاک نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سانحہ اے پی ایس کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جار ی کیا ہے۔ جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹ پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کی دعا کا مصرعہ ”زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری“ لکھا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے