ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کے ساتھ تمام پروگرامز اور دیگر رابطےختم کرنےکا اعلان کر دیا

ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اے اے ایم ایس عارفین صدیقی نے پاکستان کے ساتھ تمام پروگرامز اور دیگر نوعیت کے رابطوں کو فوری طور پر توڑ نے کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی اور معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کے ساتھ طالب علموں اور استاتذہ کے تبادلے اور کلچرل ایکسچینج سمیت تمام دیگر نوعیت کے روابط فوری توڑنے کا اعلان کر دیاہے اور ساتھ ساتھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سفارتی روابط منقطع کرے ،سارک میں اس معاملے کو اٹھایا جائے اورسارک سے بھی پاکستان کو الگ کیا جائے ۔

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہناتھاکہ اے اے ایم ایس عارفین صدیقی نے اپنی حکومت سے بھی مطالبہ کیاہے کہ پاکستان نے 1971کے واقعات پر معافی نہیں مانگی اس لیے ہر قسم کے تعلقات ختم کیے جائیں ،جو پاکستانی جرنیلوں زندہ ہیں اور جو وفات پاچکے ہیں تمام پر مقدمات چلائے جائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے