سانحہ پشاور کی برسی پر امریکا کا اظہار یکجہتی

امریکا نے سانحہ اے پی سی پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ۔گزشتہ روز امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں جان کیری نے کہا کہ وہ سانحے کی پہلی برسی کے موقع متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔

جان کیری نے کہا کہ وہ سانحے کا ایک سال مکمل ہونے پر تمام امریکی باشندوں کی طرف سے پاکستانی عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ شدت پسندی کے مقابلے کے لیے اور ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے