سندھ اسمبلی میں رینجرز کے مشروط اختیارات کی قرارداد منظور

قرارداد کے مطابق کسی شخص حکومت کی اجازت کے بغیر شک کی بنیاد پر حراست میں نہیں رکھا جا سکے گا.کسی سرکاری دفتر پر چھاپا مارنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہوگی.

قرارداد سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے پیش کی. آئین کی شق نمبر 139 کے تحت رینجرز کے اختیارات کی سندھ اسمبلی سے منظوری لازمی تھی ، جسے سندھ اسمبلی میں بغیر بحث کے منظور کر لیا گیا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ دیں اور کہا کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق حکومتی قرارداد انہیں منظور نہیں .اس موقع پر اپوزیش نے ایوان کا بائیکاٹ کیا تاہم پھر ایوان میں آنے کے بعد شورشرابا کیا.

اپوزیشن نے نو کرپشن نو کے نعرے لگائے. اپوزیشن رہ نماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسمبلی کو چوروں اور لٹیروں کے تحفظ اور دفاع کے لئے استعمال کیا.۔ایم کیو ایم کے رہ نما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اپوزیشن کا گلہ گھونٹا ہے ، کم از کم آج کے دن تو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی ہو گیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے