سندھ حکومت کی بد نیتی

رینجرز کے اختیارات محدود کر کے رینجرز کو 1989 کی پوزیشن پر لا کھڑا کیا گیا ہے،سندھ میں رینجرز کے اختیارات اب پولیس سے بھی کم رہ گئے ہیں ۔

رینجرز کا حکومت کے ساتھ مسئلہ دہشت گردوں کی مالی معاونت پر شروع ہوا تھا.صورت حال اب تصادم کی طرف جا رہی ہے جو کسی صورت بھی سندھ کے مفاد میں نہیں ۔

سندھ اسمبلی میں ریجنرز کے اختیارات محدود کر نے کی قرارداد عجلت میں منظور کی گئی جس سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے ۔

قرارداد ایجنڈے میں گیارہویں نمبر پر تھی تاہم ایجنڈے میں تبدیلی لاکر اسے منظور کرایا گیا.

کراچی میں اس قسم کی صورتحال کے بعد آپریشن پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے.

آج پورے ملک میں اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی فضا تھی جسے 24 گھنٹے بھی قائم نہیں رہنے دیا گیا اور ایسا ماحول بنا دیا گیا جس کے بعد حالات کشیدگی کی طرف جائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے