منڈپ میں بیٹھے دولہا کی لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

2020ء میں کورونا وبا کے آنے کے بعد گھر سے کام (work from home)کی اہمیت بڑھی اور ملازمین کے گھر سے کام کرنا ضروری ہوتا چلا گیا لیکن بھارت میں اس سے ہٹ کر کچھ واقعہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر شادی کے منڈپ سے لی گئی دولہا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسے منڈپ میں لیپ ٹاپ پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیپ ٹاپ پر کام کرتے دولہا کا مہمان ہی نہیں پنڈت بھی انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیج پر بیٹھی دلہن کو دولہا کی کیفیت پر قہقے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دولہا کے شادی کے وقت کام کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں، ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ شادی کا خرچہ نکالنے کے لیے دولہا شادی والے دن بھی کام کررہا ہے۔

کسی نے لکھا کہ دولہا آخری لمحوں میں لیپ ٹاپ سے اپنی پرانی گرل فرینڈ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کررہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے