کراچی میں کوروناکیسزکی شرح 20 فیصد سے زائد ریکارڈ

کراچی میں کورونا وائرس کےکیسزکی بلند شرح برقرار ہے، 24 گھنٹوں کے دوران شرح 20 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں7 ہزار 125 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1476 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وارڈز میں 50 فیصد سے زائد وینٹی لیٹرز اور ایچ ڈی یو میں مریضوں کی گنجائش باقی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ کراچی میں کورونا کے مختص 553 وینٹی لیٹرز میں سے 316 پر مریض موجود ہیں، شہر میں کورونا کے مختص آکسیجن والے 1179ایچ ڈی یو کے بیڈز پر639 مریض اور 540 خالی ہیں جب کہ کورونا کے مختص قرنطینہ کے 521 بیڈز میں سے 118 پر مریض اور 403 خالی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے