بدھ : 28 جولائی 2021 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]افغان طالبان کا وفد مذاکرات کے ليے چين ميں[/pullquote]

طالبان نے چين کو يقين دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بننے ديا جائے گا۔ طالبان کا ايک وفد مذاکرات کے ليے بيجنگ کے دورے پر ہے۔ چين کو خدشہ ہے کہ غير ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان ايغور نسل عليحدگی پسندوں کی تحريک کے ليے استعمال ہو سکتا ہے۔ تاہم طالبان کے ترجمان محمد نعيم نے ايسے خدشات کو بے بنياد قرار ديا۔ طالبان نے بتايا ہے کہ بيجنگ حکومت نے بھی يقين دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات ميں دخل اندازی نہيں کی جائے گی۔

[pullquote]مغرب پر اعتماد نہيں کيا جا سکتا، خامنہ ای[/pullquote]

ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عنقريب سبکدوش ہونے والی حکومت کا مغربی ممالک بالخصوص امريکا کے ساتھ تجربہ يہی ہے کہ ان پر اعتماد نہيں کيا جا سکتا۔ انہوں نے مشورہ ديا کہ آئندہ کی نسليں اور حکومت اس تجربے سے سيکھيں اور اس کے مطابق کام کريں۔ خامنہ ای کے بقول اگر مسائل کا حل سمجھوتوں اور معاہدوں سے نکالا جائے، تو تعطل کی ايک کيفيت طاری ہو جاتی ہے۔ خامنہ ای نے تمام مغربی ممالک کو ’دشمن‘ قرار ديا۔ آئندہ ماہ ابراہيم رئيسی ايران کے صدر کے طور پر حلف اٹھائيں گے۔ رئيسی ايران ميں سخت گير نظريات کے حامل حلقوں کے قريب مانے جاتے ہيں۔

[pullquote]امريکی وزير خارجہ کا دورہ بھارت: انسانی حقوق پر بات چيت متوقع[/pullquote]

امريکی فوج گزشتہ ايک ہفتے کے دوران افغانستان ميں ايک درجن سے زائد فضائی حملے کر چکی ہے۔ امريکی حکام نے منگل کی شب تصديق کی ہے کہ افغان سکيورٹی دستوں کی مدد کے مقصد سے کيے گئے ان فضائی حملوں ميں روايتی جنگی اور ڈرون طيارے استعمال کيے گئے۔ تاہم حکام نے حملوں کی مزيد کوئی تفصيلات جاری نہيں کيں۔ امريکی فوج کی مرکزی کمان کے مطابق انخلاء کا عمل پچانوے فيصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ امريکی دستے بيشتر فوجی اڈے چھوڑ چکے ہيں اور يہ تازہ فضائی و ڈرون حملے ايک نامعلوم مقام سے کيے جا رہے ہيں، جس کی تفصيلات جاری نہيں کی گئيں۔ امريکی حکام يہ بھی کہہ چکے ہيں کہ انخلاء کے بعد بھی فضائی حملے جاری رہيں گے۔

[pullquote]افغانستان ميں امريکی فضائی حملے جاری[/pullquote]

ہیومن راٹس واچ نے منگل کو جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اور حماس مئی سن 2021 کی لڑائی کے دوران ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ اسرائیل کے جن فضائی حملوں کو رپورٹ ميں شامل کیا گیا ہے ان میں دس مئی کے روز بیت حنون پر بمباری، 15 مئی کو پناہ گزینوں کے الشاطی کیمپ پر حملہ اور 16 مئی کو ہونے والے سلسلہ وار فضائی حملے شامل ہیں۔ ايچ آر ڈبليو نے اسرائیل کے ديگر حملے بھی غیر قانونی قرار ديے ہيں۔ اس مختصر جنگ ميں درجنوں بچوں اور خواتین سمیت 254 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اسرائيل ميں بھی 13 افراد مارے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل بھی اس معاملے کی تفتيش کر رہی ہے۔

[pullquote]اسرائيل اور حماس، دونوں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے[/pullquote]

امريکی صدر جو بائيڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولاديمير پوٹن پر سن 2022 کے انتخابات کے بارے ميں غلط معلومات پھيلانے اور ان پر اثر انداز ہونے کے الزامات لگائے ہيں۔ انہوں نے ملکی نيشنل انٹيلی جنس کے ڈائريکٹوريٹ کے دورے پر منگل کی شب يہ بات کہی۔ امريکی صدر نے ملک ميں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں پر بھی تشويش ظاہر کی۔ بائيڈن کے بقول اگر امريکا کسی جنگ کا حصہ بنا، تو يہ کسی سائبر حملے کی ہی وجہ سے ہو گا۔ امريکا ميں آئندہ برس مڈ ٹرم اليکشن ہونا ہیں، جن ميں ايوان نمائندگان اور سينيٹ کی ايک تہائی نشستوں کا فيصلہ ہو گا۔

[pullquote]امریکی صدر کا روسی صدر پر ایک مرتبہ پھر الزام[/pullquote]

آسٹريليا کے سب سے بڑے شہر سڈنی ميں لاک ڈاؤن کی مدت ميں چار ہفتوں کی توسيع کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو گھروں ميں رہنے کی ہدايت دی گئی تھی، جس پر موثر عملدرآمد نہ ہو سکا اور کيسز ميں مسلسل اضافہ ديکھا گيا۔ اسی سبب حکومت نے پانچ ملين آبادی والے شہر سڈنی ميں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی ہے۔ نيو ساؤتھ ويلز ميں پير کو 172 اور منگل کو 177 نئے کيسز ريکارڈ کيے گئے۔ ديگر ملکوں کے مقابلے ميں سخت حفاظتی اقدامات کی بدولت آسٹريليا نے کورونا کی وبا کو مقابلتاً محدود رکھا ہے۔ وہاں اب تک متاثرين کی مجموعی تعداد 33,200 اور ہلاک شدگان کی تعداد 921 ہے۔

[pullquote]کورونا کی وبا، سڈنی ميں لاک ڈاؤن کی مدت ميں توسيع[/pullquote]

آسٹريليا کے سب سے بڑے شہر سڈنی ميں لاک ڈاؤن کی مدت ميں چار ہفتوں کی توسيع کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو گھروں ميں رہنے کی ہدايت دی گئی تھی، جس پر موثر عملدرآمد نہ ہو سکا اور کيسز ميں مسلسل اضافہ ديکھا گيا۔ اسی سبب حکومت نے پانچ ملين آبادی والے شہر سڈنی ميں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی ہے۔ نيو ساؤتھ ويلز ميں پير کو 172 اور منگل کو 177 نئے کيسز ريکارڈ کيے گئے۔ ديگر ملکوں کے مقابلے ميں سخت حفاظتی اقدامات کی بدولت آسٹريليا نے کورونا کی وبا کو مقابلتاً محدود رکھا ہے۔ وہاں اب تک متاثرين کی مجموعی تعداد 33,200 اور ہلاک شدگان کی تعداد 921 ہے۔

[pullquote]بھارتی رياست اتر پرديش ميں حادثہ: اٹھارہ افراد ہلاک[/pullquote]

بھارت کی شمالی رياست اتر پرديش ميں ايک ٹرک اور ايک مسافر بس کے تصادم ميں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک اور دس ديگر زخمی ہو گئے ہيں۔ يہ حادثہ منگل کی نصف شب کے بعد پيش آيا۔ ايک ٹرک تيز رفتار اور گنجائش سے زيادہ بھری مسافر بس سے جا ٹکرايا۔ حادثے کے وقت بس ميں ڈيڑھ سو کے قريب مسافر سوار تھے۔ وزير اعظم نريندر مودی نے اپنے ايک ٹويٹر پيغام ميں متاثرين کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کيا۔ حادثے کی تفتيش جاری ہے۔

[pullquote]ايپل، مائیکرو سافٹ اور گوگل کا اپريل تا جون منافع پچاس بلين ڈالر[/pullquote]

ٹيکنالوجی کے ميدان کی تين بڑی کمپنيوں ايپل، مائیکرو سافٹ اور گوگل کی مالک کمپنی ايلفابٹ کا اپريل تا جون اس سال کی دوسری سہ ماہی مجموعی منافع پچاس بلين ڈالر سے زائد رہا۔ ماہرين کے مطابق کورونا کی وبا کے دور ميں ايسے اعداد و شمار اس حقيقت کے عکاس ہيں کہ انسانوں کی زندگيوں ميں اسمارٹ فون اور ٹيکنالوجی کس قدر اہم ہو گئی ہيں۔ اپريل تا جون ايپل کی مجموعی آمدنی 21.7 بلين ڈالر، ايلفابٹ کی 18.53 اور مائیکرو سافٹ کی آمدنی ساڑھے سولہ بلين ڈالر رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے