سندھ اور پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ

کراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
سندھ اور پنجاب اور کراچی کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا جب کہ سندھ حکومت کی درخواست پر سانگھڑ اور بدین میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 21، سندھ کے 15 اور کراچی کے 2 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پنجاب کے جن اضلاع میں آج پولنگ ہو رہی ہے ان میں خانیوال، ملتان، ڈی جی خان، رحیم یار خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، چنیوٹ اور اٹک شامل ہیں جب کہ سندھ میں گھوٹکی، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ اور جیکب آباد کے اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ رینجرز اور فوج کے جوان بھی اسٹینڈ بائی پر موجود ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات درج کرانے کے لئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے