مشہورڈرامہ الف نون کے ”الن “ اداکارکمال احمد رضوی انتقال کر گئے

مشہورٹی وی ڈرامہ الف نون سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار اور ڈرامہ نگارکمال احمد رضوی انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 85سال تھی اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔

ان کو سانس لینے میں کافی مشکلات پیش آرہی تھیں اور وہ کلفٹن کے ہسپتال میں داخل تھے۔

کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 کو بہار، بھارت کے ایک قصبے “گیا“ میں پیداہوئے۔

1951 میں پاکستان آگئے کچھ عرصہ کراچی میں رہے پھرلاہورمنتقل ہوگئے اور تصنیف و تالیف کے پیشے سے منسلک ہوئے ۔ متعدد انگریزی کتابوں کو اردو میں منتقل کیا۔ بچوں کے رسالے تعلیم و تربیت کی ادارت کی۔

۔1958 میں تھیٹر کا کیرئرشروع کیا۔ 1965 میں لاہورٹی وی کے قیام کے بعد پہلی دفعہ الف نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اوررفیع خاورنے ننھے کا کردار ادا کیا۔

الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا جو مختلف ادوار میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

الف نون کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ لوگ ایک ہفتے تک انتظار کرتے تھے اور سب کام چھوڑکرالف نون دیکھا کرتے تھے۔

کمال احمد رضوی کے دیگر مشہور ٹی وی سیریز میں آپ کا مخلص،صاحب بی بی اور غلام اور مسٹر شیطان کے نام سر فہرست ہیں
کمال رضوی کو اصل شہرت ان کے ڈرامہ الف نون سے ملی جس میں ان کے ساتھ مرحوم اداکارننھا بھی تھے ۔

انہوں نے ریڈیو، سٹیج پر بھی کردار نگاری کی۔

انہوں نے ڈرامہ شیطان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ان کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر نے اظہار افسوس کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے