دہشت گردی کےخلاف رینجرزکا کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: کورکمانڈرکراچی

کورکمانڈرکراچی نوید مختار کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گردی کے خلاف رینجرزکا کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کورکمانڈرنے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اوراس میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

کورکمانڈر کراچی کا آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز افسران سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا، کراچی میں رینجرزکا دہشت گردی کے خلاف کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکا کہنا تھا کہ غیریقینی حالات جرائم پیشہ عناصرکو تقویت دیتے ہیں تاہم رینجرزکراچی کےعوام کودہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردارادا کرتی رہےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے