میرا کو انگلش سکھانے والے ٹیوٹر نے دو ماہ بعد ہی ہاتھ کھڑے کر لیے

فلم اسٹار میرا کو انگلش سکھانے والے ٹیوٹرنے 2 ماہ بعد ہی ہاتھ کھڑے کرلیے اور ان کی شاندارانگلش کے آگے خود ہی گھٹنے ٹیک دیئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلم اسٹار میرا نے اپنی انگلش کو بہتر بنانے کے لیے 35 ہزار ماہوارپرایک ٹیوٹررکھا تھا تاہم ٹیوٹر نے میرا جب کو انگریزی سکھانا شروع کی تو انہوں نے اپنی گلابی انگریزی بولتے ہوئے ٹیچر کو دن میں تارے دکھا دیئے جس پرٹیوٹر نے 2 ماہ کے اندر ہی ہارمان لی اورمیرا کو مزید پڑھانے سے معذرت کرلی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹیوٹر نے اس وجہ سے بھی میرا کو پڑھانے سے انکار کیا ہے کہ میرا کی زیادہ توجہ نہیں تھی اور زیادہ تر وقت وہ لاہورسے باہر وقت گزارتی تھیں اورجو کچھ بھی ان کو انگلش کے حوالے سے بتایا جاتا تھا وہ ہمیشہ اس کے برعکس جواب دیتی تھیں جس سے تنگ آکرٹیوٹر نے مزید آگے پڑھانے سے انکارکردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے