کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کو کریڈٹ دینا چاہیے:عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم نواز شریف کو کریڈٹ دینا چاہیے ، ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دینگے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رینجرز پیچھے ہٹے گی تو کراچی میں پھر قتل عام شروع ہو جائے گا ، پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ’سٹیٹس کو ‘اور تبدیلی کا میچ ہے ،مضبوط اپوزیشن کے لئے سٹریٹجی اپنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے ،حکمرانوں نے پنجاب میں ڈکٹیٹرشپ قائم کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کو عوام تک منتقل کر نا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران اکیلے کام کرتے ہیں کسی کو کچھ نہیں سمجھتے ،اپوزیشن کے سوالات کے جواب ہی نہیں آتے ۔

عمران خان نے کہا کہ سٹیٹس کو اور عوام کے حق میں آواز اٹھانے والوں کے درمیان مقابلہ ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے