نہیں پتا میرے ڈائیلاگ اتنے مشہور کیوں ہوجاتے ہیں: شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے ہی ڈائیلاگ میری سمجھ سے بالا ترہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مشہورہوجاتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا شمار انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی فلمی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن کے کئی ڈائیلاگ ایسے مشہور ہوئے کہ آج تک زبان زد عام ہیں تاہم کنگ خان نے اپنے ہی ڈائیلاگ کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا ہے۔

اداکار شاہ رخ خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے فلموں میں ڈائیلاگ سمجھ ہی نہیں آتے لیکن ڈائریکٹرز کی فرمائش پر اسی جذبے سے عکس بند کرواتا ہوں اورفلم کے ریلیز ہوتے ہی وہ کس طرح اتنے مشہو ہوجاتے ہیں مجھے بھی اس کا انداز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’ڈان‘‘ کے علاوہ کبھی بھی کوئی سخت لہجے میں ڈائیلاگ نہیں کہے تاہم وہ بھی مشہور ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے