وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ڈگری جعلی نکلی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ڈگری جعلی نکلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ثابت ہوچکی ہے۔پروفیسر ڈاکٹرسلمان ڈی محمد کوایوان صدر اور ایچ ای سی کی ملی بھگت پر قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیاتھا۔

پروفیسر سلیمان ڈی محمد کو یونیورسٹی کی ملازمت سے برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔ سرقہ نویسی ثابت ہونے پر سلیمان ڈی محمد کو برطرف کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کو بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کرتے ہوئے اندھیرے میں رکھا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین آف یونیورسٹی جاوید اشرف کی سفارش پر تقرری کی گئی۔وفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کو تقرری میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی بھی پشت پناہی حاصل تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے