کراچی میں چپ تعزیہ کاجلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر ختم

کراچی میں چپ تعزیے کامرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ گیا۔

8 ربیع الاول پر حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا۔مجلس سے خطاب کرتے نے علامہ علی کرار نقوی نے اسلام کی تعلیمات اورفلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور مصائب امام حسن عسکری بیان کیے۔ بعد میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈسے صدر ، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، حسینیان ایرانیاں کھارادار پر پہنچا ۔

اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 15 سوپولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر قرار دیا۔ اس موقع پر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے