قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 33 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

قومی ترانے کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی 33 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

14 جنوری 1900 کو بھارتی پنجاب کے شہرجالندھرمیں پیدا ہونے والے حفیظ جالندھری آزادی کے بعد نقل مکانی کر کے پاکستان آگئے اور پھر نثر نغاری، شعر و شاعری اور نغمے وملی ترانے لکھنے لگے۔ ان کے قلم سے لکھے گئے نغموں نے متعدد گلوکاروں کو شہرت کی بلندیوں پر بھی پہنچایا جب کہ ان کی وجہ شہرت پاکستان کا قومی ترانہ بنی۔
ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیراہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جب کہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور قبر پرفاتحہ خوانی بھی کی جا رہی ہے۔

حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982 کو 82 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے اور مینار پاکستان کے پہلو میں مدفون ہیں۔ حفیظ جالندھری کو ان کی خدمات کے عوض حکومت کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے