امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے سامنے احتجاج ، باجماعت نماز کی ادائیگی

امریکا میں آئندہ صدارتی انتخاب کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کے خلاف احتجاج طول پکڑتا جارہا ہے اور سیکڑوں افراد نے ان کے دفتر کے سامنے باجماعت نماز ادا کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر دفتر کے باہرسیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’فاشزم نہیں چاہیے‘‘، فاشزم اور نفرت کے پرچارکرنے والا ٹرمپ نہیں چاہیے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فاشسٹ اورنسل پرست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی،

بعد ازاں احتجاج کے دوران مسلمانوں نے باجماعت نماز بھی ادا کی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن وہ اپنی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے