2015 میں دس لاکھ تارکین وطن یورپ پہنچے،اقوام متحدہ

نیویارک……..اس سال کے دوران دس لاکھ سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن یورپ پہنچے ،ان میں 9 لاکھ 70 ہزار بحر متوسطہ کے ذریعے پرخطر سفر کرکے یورپی ممالک پہنچے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کو مہاجرین اور پناہ گزین کے بارے میں یہ اعداد وشمار اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے اور عالمی تنظیم برائے تارکین وطن نے جاری کیے اور بتایا کہ یکم جنوری کے بعد ان میں سے زیادہ تر تارکین وطن کی یورپ کے چھ ممالک میں آمد ہوئی ہے جبکہ ان میں سے اکثریت یونان میں سمندری راستے سے پہنچے ۔

آئی ایم او کے مطابق 3692 تارکین وطن سمندر میں کشتیوں کے حادثات میں ڈوب کر مر گئے یا لاپتا ہوگئے ،یو این ایچ سی آرنے کہاکہ 1990 کے عشرے کے بعد جنگوں اور تنازعات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے،تب سابق یوگو سلاویہ میں بحران کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے تھے،اس سال یورپ پہنچنے والے افراد میں نصف تعداد شامی مہاجرین کی ہے۔

اور شام میں جاری جنگ کے نتیجے ہی میں یورپ میں مہاجرین کا بحران پیدا ہوا ہے۔ان میں بیس فی صد افغان تھے اور سات فی صد عراقی تھے۔وہ بھی اپنے ملکوں میں جاری جنگوں کے نتیجے میں اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔یونان کے بعد اٹلی میں تارکینِ وطن کی سب سے زیادہ تعداد کی آمد ہوئی ہے اور وہاں ایک لاکھ 50 ہزار 317 تارکین وطن اور پناہ گزین سمندر کے راستے پہنچے ہیں۔

دوسرے یورپی ممالک میں بلغاریہ میں 29959 ،سپین 3845 ،قبرص 269 اور مالٹا میں 106 تارکین وطن گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2014 کے دوران قریبا 2 لاکھ 19 ہزار افراد سمندری راستے سے یورپی ممالک میں پہنچے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے