دل والے: فلم کی سٹارکاسٹ پاکستانی ٹی وی چینلز پر

پاکستان بھارتی فلموں کی ایک بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔ اس ہی لیے بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے اداکار اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے پاکستان کا رخ بھی کرتے ہیں۔ کبھی ویڈیو کانفرنس کے زریعے تو کبھی پاکستانی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دے کر۔

08

ایسے ہی دو انٹرویو بالی وڈ سپر سٹار کنگ خان کی نئی فلم ‘دل والے’ کی پروموشن کے لیے پاکستان کی پسندیدہ مارنگ شو ہوسٹ شائستہ لودھی نے دبئی میں ہم ستارے کے مارننگ شو ‘ستارے کی صبح’ کے لیے کیے۔

یہ دونوں انٹرویو فلم کی ریلیز سے ایک روز قبل ہم ستارے پر نشر کیے گئے۔

18

پہلا انٹرویو ورن دھون اور کرتی سینن کا تھا جس میں انھوں نے فلم میں اپنے کردار اور دونوں کی آن سکرین کیمسٹری پر بات کی۔ انٹرویو کے بعد شائستہ لودھی نے ورن دھون کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور سندھی ٹوپی جبکہ کریتی سینن کو سندھی کوٹی کا تحفہ دیا۔ ورن دھون نے پروگرام کے دوران ہی ٹوپی اور اجرک پہن کر پاکستانی ناظرین کے دل جیت لیے۔

IMG_4848

دوسرا انٹرویو فلمی دنیا کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کا تھا۔ انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان اور کاجول کے پانچ سال بعد ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونے اور دونوں کے سکرین رومانس پر بات ہوئی۔ انٹرویو کے آخر میں شائستہ لودھی نے شاہ رخ خان کو پشاوری کوٹی جبکہ کاجول کو پاکستان کی روایتی کڑھائی سے مزین لباس کا تحفہ دیا۔

انترویو کے دوران شائستہ لودھی اپنے روایتی انداز میں چاروں اداکاروں کے ساتھ چٹکلے بھی چھوڑتی رہیں جس سے ناظرین کا بھارتی ستاروں کواپنی پسندیدہ میزبان کے ساتھ دیکھنے کا لطف دوبالا ہوگیا۔

IMG_48277777

بھارتی اداکاروں کو پاکستانی ثقافتی مصنوعات کے تحائف دے کر شائستہ لودھی کی اپنی تہذیب کو دنیامیں اجاگر کرنے کی کوشش کو بھی ناظرین میں سراہا گیا۔

دل والے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں 18 دسمبر کو ریلیز کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے