مادہ پرستی سے دور سادہ زندگی گذاریں ۔

[pullquote]

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا میں میں بسنے والے 1.2 ارب رومن کیتھولک عسائیوں کو خبردار کیا ہے کہ کرسمس کے سالانہ مذہبی تہوار کے موقعے پر مال و دولت کے ’نشے‘ میں مست نہ رہیں۔

اُنھوں نے ’مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت اور اسراف‘ کی شکار دنیا میں زیادہ سادگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
[/pullquote]

پوپ نے سینٹ پیٹر بیسیلیکا میں تقریباً دس ہزار لوگوں کے سامنے کرسمس کی شام کی خوشیاں منائیں۔

pope 2

جمعے کے روز وہ بعد میں سینٹ پیٹر چوک کی مرکزی بالکونی سے کرسمس کا روایتی خطاب کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کرسمس ’اپنے آپ کو دوبارہ سے کھوجنے کا وقت ہے کہ ہم کون ہیں۔‘

[pullquote]اُنھوں نے اپنے پیروکاروں سے حضرت عیسیٰ کی طرح سادگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے: ’خدا کی طرف سے عطا کردہ صفات کے باوجود اُنھوں نے کُھرلی میں غربت میں جنم لیا تاکہ دوسروں کو سادگی کا درس ملے۔‘[/pullquote]

اُنھوں نے کہا کہ ’معاشرہ جو مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت، اصراف، دکھاوے اور خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، اِس میں یہ بچہ ہمیں سادگی اختیار کرنے کا درس دیتا ہے، دوسرے الفاظ میں وہ راستہ جو متوازن، بااصول اور جو ضروری ہو، اُس کو دیکھنے اور اُس پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

’بے حسی کے اِس دور میں ہمارا طرزِ زندگی پُرخلوص، درمندی کے احساسات سے لبریز، خدا ترس اور رحم دلانہ ہونا چاہیے۔‘

pope 3

مذہبی تہوار کے موقعے پر سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے، پولیس ویٹیکن کے اردگرد کے علاقوں میں جگہ جگہ چیکنگ کر رہی ہے۔ چرچ میں داخل ہونے کے لیے ہر شخص کو میٹل ڈیٹیکٹر سے ہوکر گزرنا پڑ رہا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 79 سالہ پوپ مذہبی تہوار کو اپنے دفتر میں گزارے گئے تین سالوں کی عکاسی کرکے منا رہے ہیں، جس میں رحم، خداترسی، ہمدردی اور انصاف شامل ہے۔

اِس ہفتے کے اوائل میں ہونے والے نزلے کے اثرات کے باعث اُن کی آواز کبھی کبھار بھاری ہو جاتی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے