مذہب كے نام پر پاکستان كو تباہ كرنے كی اجازت نہیں دیں گے: آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری كا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی انتہاپسندوں كو مذہب كے نام پر اس ملک كو تباہ كرنے كی ہر گز اجازت نہیں دے گی۔

بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کے لئے جدو جہد کرنے كے وژن پر بے نظیر بھٹو كو خراجِ عقیدت پیش كرتے ہیں، ان تمام لوگوں كو بھی سلام پیش كرتے ہیں جنہوں نے جمہوری اقدار كی سربلندی كے لئے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش كیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہم اس عزم كا اعادہ كرتے ہیں كہ آئینی اصولوں كو پامال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انتہاپسندوں كو مذہب كے نام پر اس ملک كو تباہ كرنے كی اجازت نہیں دیں گے، اس آمرانہ ذہنیت كی بھی مذمت كرتے ہیں جس كے تحت امن و امان كے نام پر اور تمام آئینی اصولوں كے خلاف سندھ پر وفاق نے چڑھائی كر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عسكریت پسندی اور انتہاپسندی كے ان علمبرداروں كی بھی مذمت كرتے ہیں جو مذہب كے نام پر ریاست پر قبضہ كركے اپنی خودساختہ خلافت قائم كرنا چاہتے ہیں، انتہا پسندوں كا ایجنڈہ عراق اور شام میں داعش، كینیا میں الشباب اور نائجیریا میں بوكوحرام سے مختلف نہیں ہے، واضح كرنا چاہتے ہیں كہ عسكریت پسندوں كو ان كے عزائم میں كامیاب نہیں ہونے دے گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین نے کہا کہ آج ہم ان شہیدوں كو یاد كرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت، آئین اور قانون
كی حكمرانی اور دہشتگردی كے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش كیا، شہیدوں كی قربانیوں ہی كی وجہ سے دہشتگرد اپنے منصوبوں میں كامیاب نہیں ہو سكے، ان لوگوں كو بھی خراجِ عقیدت پیش كرتے ہیں جنہوں نے ڈكٹیٹرشپ سے لڑتے ہوئے جلاوطنی اختیار كی، پابندِ سلاسل ہوئے اور پھانسیوں كے پھندے پر چڑھ گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے