ریحام خان نے بھی نئی جماعت بنادی

ریحام خان نے سماجی تبدیلی کی لیے "مور” کے نام سے تنظیم بنا دی

[pullquote]پاکستان میں سوچ کی تبدیلی کے لیے "مور” کے نام سے ایک سماجی مہم شروع کر دی ہے ۔ مور پشتو زبان کا لفظ ہے جس کا معنیٰ ماں ہے ۔[/pullquote]

انہوں نے کہا کہ وہ ماں بن گئی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں ۔ ریحام خان نے کہا کہ وہ دادی بننا چاہتی ہیں ۔

معروف صحافی سلیم صافی کے ساتھ گفت گو کر تے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے مور کے تحت ایک ٹیم آر کے بنائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سارے رہ نما عمران خان کے ساتھ کھری بات نہیں کر تے تھے بلکہ خوش امد کے لیےرہ نماؤں میں سخت مقابلہ رہتا تھا ۔

ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے تین چار انٹرویوز کر لیے ہیں اور یہ زندگی بھر کے لیے کافی ہیں ۔مزید کوئی انٹرویو نہیں کرنا چاہتیں ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل حمید گل کے ساتھ ایم آئی سکس کے حوالے ساری باتیں من گھڑت ہیں اور انہیں افسوس ہے کہ جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل نے ٹی وی پر آنے کے لیے اس قسم کی گفت گو کی ۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ گل مجھے اپنی بہن کہتے تھے۔

ریحام خان نے کہا کہ نیو ٹی وی لانے میں مسلم لیگ ن کا کوئی کردار نہیں ۔

،انہوں نے کہا کہ جو صحافی رات تین بجے میرے بیڈ روم کے اندر کی خبریں دیتے رہے ، ان کے بارے میں وہ کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں ہیں ۔

[pullquote]ریحام خان نے کہا کہ مجھ پر بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ تعلق کا الزام لگانے والے در اصل پاکستانی ایجنسیوں پر تنقید کر رہے ہیں ۔[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے