لیوائزموسیقی کے فروغ کےلیے سرگرم

کو کب جہاں

گذشتہ ہفتے کراچی کے مقامی کیفے میں شوبزنس، میڈیا اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں لیوائز کی جانب سے گلوکارہ سارہ حیدر کے گانے ‘دکھادے رنگ اپنا’ کی میوزک ویڈیو ریلیز کی گئی، جسے پاکستانی فلم اور میوزک ویڈیوز کے نامور ہدایتکار جامی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ [pullquote]یہ ویڈیو اپنے بین الاقوامی معیار کی سینماٹوگرافی اور ایڈیٹنگ کی وجہ سے پاکستان میوزک انڈسٹری میں ایک نئی مثال قائم کرے گی[/pullquote]۔ یہ ویڈیو تمام دنیا کے لوگوں کے لیے کامیابی اور خوشی تلاش کرنے کا ایک حسین پیغام ہے۔

اس موقع پر لیوائز سٹراس پاکستان کے مارکیٹنگ مینیجر حماد سیہیل، جامی اور سارہ حیدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Hammad Sohail , Sara Haider & Jami (2)

حماد سیہل کا کہنا تھا کہ ‘ لیوائز ہمیشہ سے موسیقی اور نئے موسیقاروں اور فنکاروں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہاہے۔’

سارہ حیدر نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران، جامی اورلیوائز کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت اہم ہے۔ مجھے اس سے زیادہ بہتر ٹیم نہیں مل سکتی تھی۔ میں لیوائز کے ساتھ اپنی میوزک ویڈیو کی ریلیز پر بہت خوش ہوں۔ یہ ویڈیو میری موسیقی کی دنیا کے سفر کی حقیقی کہانی ہے، جسے جامی نے بہت اچھے طریقے سے ریکارڈ کیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ہمارا دل اور روح دونوں شامل ہیں اور آج میں یہ سب آپ کو بتاتے ہوئے خوش بھی ہوں اور نروس بھی۔’

Sara Haider

جامی کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اپنی زندگی میں بہت کم ایسےلوگوں کے ساتھ کام کیا ہے جن کے پروجیکٹ پر کام کرتے ہوے مجھے لگا ہو کہ یہ میرا اپنا پروجیکٹ ہے۔’

انھوں نے یہ بھی کہا کہ لیوائس کی 501 جینز پہنے بغیر میں ادھورا ہوں اور میں سمجھتاہوں کہ اس ویڈیو پر کام کرکے میں نے لیوائز کا قرض چکا دیا ہے۔

لیوائز کلاسیکل امریکی سٹائل کی روایت قائم رکھے ہوئے ہے۔ 1873 میں لیوائز سٹراس اینڈ کو کے آغاز کے ساتھ لیوائز کی جینز نے دنیا بھرمیں ایک شناخت بنالی تھی۔ اس برانڈ کے ساتھ لوگوں کی وابستگی نسلوں پر محیط ہے۔ لیوائس کی جینز اور دیگر ملبوسات دنیا کے 110 ممالک میں دستیاب ہیں۔IMG_6340

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے