ریویوکا یکساں سسٹم متعارف کرانے کی کوشش

آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویوکا یکساں سسٹم متعارف کرانے کیلیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں امریکی ٹیکنالوجی ادارے کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ خاص طور پر ٹیسٹ میچز میں ریویو کا یکساں سسٹم متعارف کرانے کی کوشش کررہی ہے، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کیپ ٹاؤن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں ٹیکنالوجی معاملات میں بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلیے مساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، ادارہ دنیا پر بھی رائج ڈی آر ایس سسٹمز کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مئی تک تیار کرلے گا۔

بیٹ کا کنارہ چھوکر گزرنے والی گیندوں اور بال ٹریکنگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی، رپورٹ کے حوالے سے مئی میں ہونیوالے آئی سی سی اجلاس میں ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے اتفاق رائے سے ایک ہی ریویو سسٹم کا نفاذ کرنے کی کوشش کرینگے، انھوں نے کہا کہ ہم دعویٰ تو نہیں کرتے کہ اسے تمام ممبرز قبول کرلیں گے لیکن رپورٹ کی روشنی میں اعتماد حاصل ہونے کی زیادہ امید رکھی جا سکتی ہے۔

ڈیو رچرڈسن نے بتایا کہ باہمی ٹیسٹ کرکٹ کو مسابقی اور پُرکشش بنانے کے ساتھ طویل فارمیٹ میں لیگ سسٹم متعارف کرانے کیلیے بورڈز سربراہان سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے، طویل فارمیٹ کی تمام سیریز ایشز یا بھارتی ٹیم کے میچز کی طرح کامیاب نہیں ہوتیں،بیشتر میں تو اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے، فٹبال کی طرز پر 2 ڈویژنز بناکر ٹیسٹ لیگ یا چیمپئن شپ کا انعقاد کرانے پر غور جاری ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلے جون کے اجلاس میں ہونگے۔

رچرڈسن نے کہا کہ امریکا میں کرکٹرز کی تعداد نیوزی لینڈ اور زمبابوے سے کم نہیں لیکن وہاں 18 لیگز ہونے کی وجہ سے کرکٹ خانوں میں بٹی ہوئی ہے، اسے منظم اور قدموں پر کھڑاکرنے کیلیے ایک مشاورتی گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنائے جانے کے امکانات کا جائزہ لینے کیلیے آئی اوسی سے حوصلہ افزا بات چیت ہوئی ہے،2024تک ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو میگا ایونٹ میں شامل کرنے کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے