شاہد آفریدی کی پرفارمنس بڑے دعوؤں کے بالکل برعکس

سب وا ہ واہ کریں بس کوئی پرفارمنس پر اُنگلی نا اٹھائے،شاہد آفریدی کا بظاہر یہ نظریہ لوگوں کو اس لئے ہضم نہیں رہا کیونکہ خاں صاحب کی پرفارمنس ان کے بڑے بڑے دعوؤں اور باتوں سے مماثلت نہیں رکھتی۔

شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر میں 32 ٹی ٹوئنٹی میں بحیثیت کپتان پاکستان کی نمائندگی کی جس میں سے 16 میں انہیں شکست جبکہ 15 میں کامیابی نصیب ہوئی۔اس کے برعکس محمد حفیظ نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی جانب سے کپتانی کے فرائض انجام دئیے۔پروفیسر صاحب 17 میچز میں فاتح بن کر لوٹے جبکہ 11 میں انہیں شکست کی حزیمت اٹھانا پڑی۔

2015 ءمیں پاکستان نے شاہد خان آفریدی کی کپتانی میں 10 میچز کھیلنے جن میں سے 6 جیتے اور 4 ہارے لیکن اہم بات یہ ہے کہ 6 میں سے چار میچوں میں فتح زمبابوے جیسی نسبتاً کم مضبوط ٹیم کے خلاف ملی۔

2015ء میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی شکست آفریدی کی کپتانی میں دیکھنا پڑی۔اسی طرح انگلینڈ نے پاکستان کو 3-0 سے کلین سوئیپ کیا۔البتہ سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستان انور علی کی دھواں دھار اننگ کی بدولت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

یوں بطور کھلاڑی 2015ء میں شاہد آفریدی کا ستارہ بجھا بجھا رہا،اس دوران 45 ناٹ آؤٹ ہی ان کا بہترین اسکور رہا،بولنگ میں بھی وہ ناکام ثابت ہوئے اور 10 میچز میں صرف 7 وکٹیں لے پائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے