پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے آج سے کام شروع کردیا

کراچی لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکس چینجز کےادغام سے قائم پاکستان اسٹاک ایکس چینج نےآج سے کام شروع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکس چینجز ایک ہو کرپاکستان اسٹاک ایکس چینج بن گئی ۔ اسٹاک ایکس چینج نے نئے اندازمیں آج سے کام شروع کردیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں موجود 400 بروکر اب کوئی فیس جمع کرائے بغیر پاکستان ا سٹاک ایکس چینج میں شامل ہو سکیں گے اور بڑی مارکیٹ میں کام کی سہولت کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے کسی کونے میں بھی اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

حکام کے مطابق تمام تر بروکر سے فیس چارج نہیںکی جائے گی، ملک میں نئی ٹیکنالوجیز آ گئی ہیں باآسانی کاروبار کیا جائے گا ۔ بڑی مارکیٹ ہوگی اور کاروبار کے نئے اور محفوظ طریقوں سے متعارف کرایا جائے گا ، اسٹاک ایکس چینجز کےادغام سے بروکرز کو کام کرنے کےبہتر مواقع ملیں گے۔

چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئےنیا ریگولیٹری فریم ورک اور قواعد و ضوابط لاگو کیے جا رہے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے