وینا ملک نے شوبز میں نئی اننگز شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

اداکارہ وینا ملک جنھوں نے کیرئیر کا آغاز فلم ’’تیرے پیار میں‘‘ سے کیا، جس کے بعد انھوں نے ’’یہ دل آپ کا ہوا ‘‘، ’’کوئی تجھ سا کہاں‘‘، ’’محبتاں سچیاں‘‘ ’’کبھی پیار نہ کرنا ‘‘، ’’عشق بے پرواہ ‘‘ سمیت متعدد اردو پنجابی فلموں میں کام کیا۔ بھارتی پروڈیوسر اقبال ڈھلوں کی پنجابی فلم ’’پنڈ دی کڑی‘‘ میں بھارتی گلوکار واداکار سربجیت سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھایایہ پاکستانی سپرہٹ پنجابی فلم ’’باؤ جی‘‘ کا ری میک تھا۔

وینا ملک نے اداکاری کے ساتھ ٹی وی پروگرام کی میزبانی بھی شروع کردی اور سال 2012ء میں بولی وڈ فلم ’’گلی گلی میں چور ہے‘‘ میں آئٹم سانگ’’چھنو‘‘ کے ذریعے Debut کیا، پھر ’’تیرے نال لو ہوگیا‘‘ میں بھی آئٹم سانگ کیا۔ ’’دال میں کچھ کالا ہے‘‘ اور’’زندگی ففٹی ففٹی‘‘ میں مرکزی کردار نبھائے۔اداکارہ نے ’’سپرگرل‘‘ کے علاوہ ’’دی ڈرٹی پکچرز‘‘ کا کناڈا ری میک فلم میں بھی کام کیا۔ ان کی بولی وڈ میں آخری فلم ’’ممبئی 125کلو میٹر‘‘ 2014ء میں ریلیز ہوئی۔

یونی ویژن نیوز کے مطابق وینا ملک نے25دسمبر 2013 ء میں دبئی میں اسد بشیر خان خٹک کے ساتھ شادی کرکے پاکستان واپس آگئیں، جہاں انھوں نے شوہر کے ہمراہ سیاسی، سماجی اور شوبز سرگرمیوں بھرپور انداز سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر ایک مارننگ شو کے متنازعہ صورت اختیار کرنے پر وہ دبئی چلی گئی تھیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے