بام کاسمیٹکس کراچی میں

گزشتہ ہفتے کراچی کے ڈالمین سٹی شاپنگ مال میں ایک نئی کاسمیٹک برانڈ ‘بام’ کا افتتاح ہوا۔

اففتاحی تقریب میں میڈیا، فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

بام میک اپ کی تمام مصنوعات کا احاطہ کرتا ہے جن میں جلد سے لے کر بالوں اور ناخنوں کی آرائش کا سامان موجود ہے۔

20160107012313

بام کا نظریہ ‘پانچ منٹ میں خوبصورت ہونا’ ہے، جس سے کے لئے وہ وسیع رینج کی مصنوعات پیش کر رہا ہیں جن سے کم وقت میں بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

بام کا کہنا ہے کہ ‘اس کا مقصد خواتین کو مناسب داموں میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات دینا ہے جو ان کو گلیمر اور نفرادیت ایک ساتھ فراہم کرسکے۔

بام کی مصنوعات ملک کے تمام سینٹسیشن سٹورز پر دستیاب ہیں۔ سینٹسیشن پاکستان بھر میں لگژری کاسمیٹکس کی پہچان بن چکا ہے۔

20160107012134 (1)

بام کی پیکنگ بہت انوکھے انداز میں کی گئی ہے جس کو دیکھنے سےلگتا ہے کہ آپ ساٹھ یا ستر کی دہائی کے زمانے کی مصنوعات دیکھ رہے ہیں۔

بام کی بانی ماریسسا شپمین کو2004 میں یہ خیال آیا کہ ان کو اپنے میک اپ میں چند چیزوں کی ضرورت ہے جن سے وہ اس کو مزید بہتر بناسکتی ہیں، اور اگر وہ ایسا سوچتی ہیں تو باقی خواتین بھی ایسا سوچتی ہوں گی۔ اور پھر میک اپ تیار کرنے کی کئی کتابیں پڑھنے کے بعد انھوں نے ان مصنوعات کو اپنے باورچی خانے میں ہی بنانا شروع کردیا۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ میک کی دیوانی ہوگئی تھی۔

2

انھوں نے عمر اور جھائیاں کم کرنے والی اشیا کو رنگوں اور خوشبوؤں سے ملایا اور بام وجود میں آیا۔

‘میں نے پیسے جمع کیے، ایک کیمسٹ کو لیا، ویب سائٹ ڈیزائن کی اور ایک کمپنی کھول لی۔’

اور آج دس سال بعد بام کی مصنوعات دنیا میں ہر جگہ دستیاب ہیں۔

تقریب کے دوران سیبس سیلون کی ٹیم نے ماڈلز پر بام کی مصنوعات سے میک اپ کر کے بھی دکھایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے