انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ دھماکوں سے گونج اٹھا، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

انڈونیشیا کا دارالحکومت یکے بعد دیگرے متعدد دھماکوں اور فائرنگ سے گونچ اٹھا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں دہشت گردوں نے سیرینا شاپنگ اور پولیس چوکی پر بموں سے حملہ کیا اور پھر شدید فائرنگ بھی جس کی آواز سے پورا علاقہ گونچ اٹھا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے دفتر اور غیر ملکی سفارتخانوں کے باہر بھی دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں ہالینڈ کا ایک شہری بھی شامل ہے۔

انڈونیشیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15 کے قریب دہشت گردی اب بھی موجود ہیں جو جکارتہ کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد جکارتہ کو فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 4 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

انڈونیشیا میں دھماکوں کے بعد مقامی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی اور اسٹاک ایکس چینج میں 4 ہزار 500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے