پاکستان اقوام متحدہ میں داعش کو انسانیت کا دشمن قرردینے کی قرارداد پیش کرے:رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ داعش امت مسلمہ کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کےمنصوبے پرعمل پیرا ہے اس لئے پاکستان اقوام متحدہ میں داعش کےخلاف قرارداد لے کر آئے۔

اپنے خط میں رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایران اورسعودی عرب کشیدگی کی وجہ اسلام دشمن قوتیں ہیں، سعودی عرب ایران کشیدگی سے فرقہ واریت بڑھے گی، اس تنازع سے فائدہ داعش کو ہوگا، پاکستان دونوں اسلامی ممالک کومذاکرات کی میز پر لےکرآئے۔

رحمان ملک نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ داعش امت مسلمہ کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کےمنصوبے پرعمل پیرا ہے، داعش کو انسانیت ک ادشمن قرار دلانے کے لئےاقوام متحدہ سےرابطہ کیاجائے، اس سلسلے میں پاکستان اقوام متحدہ میں داعش کےخلاف قرارداد لے کر آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے