لاہور پریس کلب انتخابات: جعلی ووٹ مسترد ،پروگریسو پینل کی فتح

لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2016 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پروگریسیو پینل، جرنلسٹ پینل اور رائٹرز پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا الیکشن میں 1863ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

[pullquote]حتمی نتائج کے مطابق پروگریسو پینل کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، پروگریسو پینل کی طرف سے محمد شہباز میاں صدر منتخب ہوئے جنہوں نے981 و وٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدواران ارشد انصاری 834اور زاہد شفیق طیب نے 31 ووٹ حاصل کئے ۔[/pullquote]

12509498_1085904184773848_8436399613698319783_n

نائب صدرعبدالمجید ساجد نے928ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل نعیم حنیف نے806 اور منصور احمد خان نے 51ووٹ حاصل کئے ،

سیکرٹری کی نشست پرشاداب ریاض نے کامیابی حاصل کی اور996ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل افضال طالب نے782اور امجد فاروق کلو نے 49 ووٹ حاصل کئے ،

فنانس سیکرٹری کی نشست پرظہیر احمد بابر نے984 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل فرزانہ چوہدری نے 805 اورشاہد محمود شیخ نے 36 ووٹ حاصل کئے،

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرزاہد گوگی ریکارڈ1002 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل افضال چوہدری 716 اور عبد الرﺅف خان نے 115 ووٹ لئے ۔

12510095_996494000417476_504499769_o

گورننگ باڈی کی کل آٹھ نشستوں کے نتائج کے مطابق رانا شہزاد 608، عمران شیخ601، محسن علی 581، اظہر مقبول 561، جواد رضوی 559،ااسماعیل جھکڑ545 ،فرقان الٰہی543 اورشیر افضل بٹ نے 513ووٹ حاصل کئے ۔

پریس کلب کے انتخابات سلیم بخاری کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی کی نگرانی میں منقعد ہوئے،،،اس سے قبل تیس دسمبر کو پولنگ جعلی ووٹ بھگتانے کے تنازعہ کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکے تھے اور الیکشن کمیشن کو توڑ پر رہبر کمیٹی کے تحت دوبارہ انتخابات کرائے گئے

12443784_996494003750809_745844616_o

اس موقع پر نو منتخب صدرمحمد شہباز میاں نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور رہبر کمیٹی کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کہا کہ پروگریسو پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور کی صحافتی برادری آئین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور اداروں کے استحکام کیلئے آگے برھ کر اپنا کردار ادا کرنا بھی جانتی ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے چار معطل اراکین ایاز چوہدری، آصف بٹ، میاں داﺅد اور حبیب چوہان کی ممبر شپ کی بحالی کا اعلان کیا جبکہ کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برو ز پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے