سعودی عرب اور ایران تنازعے کا خاتمہ مقدس مشن ہے:وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب سے ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعے کے خاتمے کو مقدس مشن قرار دیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری فواد حسن فواد، ایران میں پاکستانی سفیر نورمحمد بھی میں موجود تھے، ملاقات میں ایران اور پاکستان نے سعودی عرب سے تنازعے کے حل کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ سعودی عرب سے بھی فوکل پرسن مقرر کرنے کے معاملے پر بات کی جائے گی۔

ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران تنازعے کا خاتمہ مقدس مشن ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کسی کے کہنے پر نہیں کی بلکہ پاکستان اپنا فرض نبھا رہا ہے اور یہ اقدام از خود اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی، ایران معاملات طے کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں اور دونوں ممالک سے بات چیت نے حوصلہ دیا جب کہ دونوں برادر ممالک نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کی ایک دوسرے سے کوئی دشمنی نہیں اور دونوں ممالک بھی دشمنی نہیں چاہتے بلکہ بات چیت کے ذریعے معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہماری بھی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک سے معاملے کو آسانی کے ساتھ حل کرنے کا کہا ہے اور دونوں ممالک بھی بات چیت کرنے پر رضا مند ہیں جب کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کی میزبانی چاہتا ہے جس پر ایران نے آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم سعودی عرب سے پوچھنا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خطرے کا بھی ادارک ہے تاہم انتہا پسندی، دہشت گردی بڑا چیلنج ہے جس کا خاتمہ مل کر کرنا ہوگا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج نے ایرانی وزیردفاع سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام ایرانی بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اورایران برادراسلامی ملک ہے جس کی خطے میں اہمیت ہے جب کہ ایرانی وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی کے استحکام کی کوششوں پرآرمی چیف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے