نئے بال لگوانے کے شوقین یہ ضرور پڑھ لیں

گنجے لوگوں کا سب سے بڑا خواب بالوں کی پیوندکاری (ہیئر ٹرانسپلانٹ) ہوتا ہے تاکہ وہ پھر سے جوان نظر آ سکیں لیکن عموماً لوگ ان نقصانات اور مسائل سے بے خبر ہوتے ہیں جو بالوں کی پیوندکاری کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔ ذیل میں ان مسائل میں سے اہم ترین پیش کئے جا رہے ہیں۔

1۔ سب سے عام پایا جانے والا مسئلہ گہرا زخم لگنے سے خون ضائع ہونا اور انفیکشن ہے۔ عموماً ناتجربہ کر ہاتھ زخم کا باعث بنتا ہے جبکہ غیر معیاری اور سستی جگہوں پر آلودہ آلات ا ور عمومی صفائی کے نہ ہونے کی وجہ سے زخموں میں جراثیم داخل ہو جاتے ہیں۔

2۔ بعض اوقات پیوندکاری کیلئے اکھاڑے جانے والے بالوں کی جڑیں متاثر ہو جاتی ہیں اور جب انہیں سر کے گنجے حصے پر لگایا جاتا ہے تو ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ یہ باریک رہ جاتے ہیں اور ان کے گرنے کا خدشہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

3۔ اکثر لوگوں کو سرجری کے زخم پر بننے والے چھلکے میں خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عموماً یہ شکایت اچھے شیمپو یا تیل کے استعمال سے دور ہو جاتی ہے لیکن مسئلہ شدید ہونے پر ماہر جلد سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

4۔ بعض لوگوں کی جلد پیوندکاری کو قبول نہیں کرتی اور سر پر زخم بن جاتے ہیں۔

5۔ اگر پیوندکاری کے دوران بالوں کی جڑیں جلد میں زیادہ گہرائی تک چلی جائیں تو سر پر چھالے بن سکتے ہیں۔

6۔ بعض لوگوں میں انفیکشن یا الرجی کے باعث ہچکیوں کا مسئلہ بھی پیدا ہو جاتا ہے۔

7۔ پیوندکاری کے بعد سر کی جلد میں سوجن پیدا ہو جانا ایک عام مسئلہ ہے۔ شدید صورت میں سوجن ماتھے اور آنکھوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔

8۔ اگرچہ پیوندکاری کے دوران زیادہ درد کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تاہم بعض لوگوں کو بعد میں درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

9۔ پیوندکاری کے بعد چند دن تک سر کی جلد سن محسوس ہو سکتی ہے لیکن اگر اس میں کمی نہ آ رہی ہو تو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے