حد سے زیادہ جاگنگ کرنا بھی جان لیوا ہو سکتا ہے ،طبی ماہرین

یوں تو جاگنگ کو ورزش کا ایک اہم جُز سمجھا جاتا ہے، جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں لیکن بہت زیادہ دیر تک جاگنگ کرنا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ کے مقابلے میں ایک توازن میں رہ کر دوڑنے کی عادت طویل العمری کا باعث بنتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہترین صحت کیلئے ایک ہفتے میں 2 سے 3 گھنٹے تک جاگنگ کافی ہے جبکہ اس سے زیادہ دیر تک دوڑنے کے شوقین افراد کی قبل از وقت موت کا خطرہ کافی ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق لوگوں کو بہت زیادہ دیر تک دوڑنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نقصان ہونے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے