’فلک پر جشن‘، پانچ سیاروں کی صف بندی

بدھ سے ایک ماہ کے لیے، پانچ سیارے۔۔ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل۔۔ ایک قطار میں کھڑے ہوں گے۔ فلکیات کے ماہرین اِسے’آسمانی جشن‘ کا نام دے رہے ہیں، جس قطار کو صبح سویرے فلک پرصاف دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید برآں، توقع یہ کی جارہی ہے کہ یہ سیارے کافی روشن ہوں گے اور ایک قطار میں نمایاں ہوں گے، جہاں عطارد دائیں جانب پہلے نمبر پر ہوگا۔

سیارےستاروں سے علیحدہ دکھائی دیں گے، چونکہ وہ زیادہ درخشاں اور چمکیلے ہوتے ہیں، اور ستارے کی طرح اُن کی چمک ماند نہیں پڑتی۔

’ارتھ اسکائی ڈاٹ آرگ‘ کے مطابق، 2015ء کے اوائل کے بعد پہلی بار یہ قدرتی نظارہ دکھائی دے گا کہ سیارے قطار باندھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے